جیولین تھرو کافائنل مقابلہ، شہر کے 15مقامات پر بڑی اسکرین نصب

7 Aug, 2021 | 11:42 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کے واحد میڈل کی امید ارشد ندیم آج جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں چار بجے سہ پہر ان ایکشن ہوں گے
تفصیلات کے مطابق آج کے فائنل میں ٹاپ 12 جیولین تھرورز شریک ہوں کے پہلے مرحلے میں تمام بارہ اتھیلیٹس تین تین بار نیزہ پھینکیں گے ۔ آخری نمبر پر رہنے والے چار اتھلیٹ آؤٹ ہوجائیں گے اور باقی کے آٹھ پھر تین تین بار نیزہ پھینکیں گے۔ ارشد ندیم جن کی پرسنل بیسٹ 86.9 ہے کا بھارت کے نیرج چوپڑا اور جرمنی کے عالمی نمبر ایک جوہانس وٹر سے سخت مقابلہ ہے۔جوہانس وٹر کی بیسٹ تھرو96.29، جکبہ نیرج چوپڑا کی بیسٹ تھرو88.07 ہے۔ میاں چنوں کے ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر ٹوکیو اولمپکس کے لئے براہ راست کوالی فائی کیا تھا

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرور فائنل کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کا سہ پہر 4بجے لائیو میچ دکھانے کےلیئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے شہر کے 15مقامات پر بڑی اسکرین نصب کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے  پوری قوم سے ارشد ندیم کی کامیابی کےلئیے دعا کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے لاہور شہر کے 15 اہم مقامات پر بڑی سکرینیں لگائی جارہی ہے جہاں پر شہریوں کو لائیو میچ دکھایا جائے گا مرکزی سکرین لبرٹی پارکنگ ایریا میں لگائی جائے گی اس کے علاوہ شالیمار چوک ، مغل پورہ ، رائیونڈ اڈا پلاٹ  بحریہ ٹاؤن ، لاہور کینٹ اور دیگر علاقوں میں بڑی سکرینیں نصب کی جارہی ہیں

مزیدخبریں