لاہور کے اہم داخلی راستے پر ٹریفک کی روانی کیلئے ایلویٹڈ گول چکر بنے گا

7 Aug, 2021 | 11:56 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) شاہدرہ موڑ کی بھی سنی گئی، پنجاب حکومت شاہدرہ موڑ ایلویٹڈ گول چکر بنائے گی، شاہدرہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایل ڈی اے نے منصوبہ بندی کرلی، پلپ پر 5 ارب روپے کی لاگت سے شاہدرہ میں ایلویٹڈ گول چکر بنایا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے لاہور کے اہم داخلی راستے شاہدرہ میں آئے روز ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کرلی، دستاویزات کے مطابق اب شنگھائی پل کی طرز پر شاہدرہ میں ایلویٹڈ گول چکر بنایا جائے گا۔ ایلویٹڈ گول چکر پر پل کی تعمیر بھی ہو گی، اس منصوبے سے شاہدرہ میں ٹریفک کے مسائل نہیں ہوں گے، منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب سے زمین کی خریداری بھی ہو گی، ایلویٹڈ گول چکر میں لاہور، گوجرانوالہ، راوی پل اور شیخوپورہ کے لیے نئے راستے دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے لاہور کو نکھارنے کا نیا منصوبہ بنا لیا، پنجاب حکومت لاہور کے بناؤ سنگھار پر 2 ارب سے زائد رقم خرچ کریگی، 29 کوریڈور کی تزئین اور آرائش،29 بڑی شاہراہوں کے اطراف فٹ پاتھ بنیں گے، نئے ٹریفک سگنلز، پودے بھی لگائے جائیں گے۔

 لوئر مال ،چوبرجی سے بھا ٹی چوک سڑک کا تعمیراتی کام اور مرمت ہوگی جبکہ ایبٹ روڈ، ایوان اقبال روڈ،لٹن روڈ، بانسا والا بازار کی سڑکوں کا تعمیراتی کام بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ مولانا شوکت علی روڈ، ٹھوکر سے شاہکام چوک سڑک، خواجہ احمد حسان روڈ ،بہار شاہ روڈ، دھرم پورہ روڈ کا بھی تعمیراتی کام ہوگا۔ مین بازار گڑھی شاہو مغل پورہ روڈ، جی ٹی روڈ فش مارکیٹ، نشتر زون میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، نیازی چوک سے بھاٹی چوک اور سبزی منڈی روڈ پر بھی تعمیراتی کام کیا جائے گا۔ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بیدیاں روڈ بھی ازسرنو تعمیر کی جائے گی۔

مزیدخبریں