ملک مبشر کھوکھر قتل کیس،  ملزم کے اہم انکشافات

7 Aug, 2021 | 01:15 PM

Ibrar Ahmad
Read more!

سٹی 42: ڈیفنس میں نامزدصوبائی وزیراسد کھوکھرکے بھائی کےقتل کاواقعہ،ملزم ناظم سےابتدائی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آ گئے،میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آیا جب  وزیراعلیٰ  پنجاب گاڑی میں بیٹھےتومبشر کھوکھر پر فائر نگ کر دی۔

 تفصیلات  کے مطابق گزشتہ روز نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ  کی گئی جس سےاسد کھوکھر کےبھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، ملزم ناظم  نے ابتدائی تفتیش میں  بتایا ہے کہ شادی میں سوا8 بجے آیا،سکیورٹی نے چیک نہیں کیا مہمانوں کےساتھ ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، ملزم ناظم کا کہنا ہے کہ  اسد کھوکھر ،بھائی مبشر2 مرتبہ میرے پاس سےگزرے جب  وزیر اعلیٰ پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ساتھ تھے، میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آیا جب  وزیراعلیٰ  پنجاب گاڑی میں بیٹھےتومبشر کھوکھر پر فائر نگ کر دی،ملزم ناظم کا مزید کہنا تھا کہ  جس پسٹل سےفائر کیا وہ لائسنسی تھا اور40ہزارکاخریدا تھا اور پہلے بھی قتل کیس میں جیل کاٹ کرآیاہوں  قتل کی منصوبہ بندی بھی  خود کی۔

صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔پولیس کے مطابق مبشر کھوکھر کے قتل کی تفتیش سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کو منتقل کی گئی ہے اور ملزم کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے میں فائرنگ سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر جاں بحق ہو گئے تھے۔

 دوسری جانب  مانووال میں اسدکھوکھرکےبھائی ملک مبشرکھوکھرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں  سیاسی وسماجی شخصیات،اہل علاقہ کی شرکت،نماز جنازہ میں ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا ، طلحہ برکی،اجمل چیمہ۔ چیئر مین پاکستان بیت المال ملک ظہیر کھوکھر، ایم پی اے ملک سرفراز کھوکھر،ایم این اے ملک کرامت کھوکھر، ایم پی اے ندیم بارا اور معاون خصوصی وزیراعظم جمشید اقبال چیمہ کی شرکت

مزیدخبریں