اداکارہ شبانہ اعظمی نے ماضی کی نایاب تصویر شیئر کردی

7 Aug, 2021 | 08:20 AM

Sughra Afzal

گلبرگ ( سٹی42) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے  ماضی کی ایک پرانی اور نایاب تصویر شیئر کی ہے، اس خوبصورت تصویر میں وہ خود اور انکے ساتھ اداکارہ سیمی گریوال اور زینت امان نظر آرہی ہیں۔

ماضی میں باکس آفس پر کئی ہٹ فلموں میں کردار ادا کرنے والی شبانہ اعظمی جوکہ شاعروں اور فنکاروں کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر میگزین کور کے طور پر یہ تصویر شیئر کی ہے، اس پوسٹ میں شبانہ اعظمی، سبز اور پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، جبکہ انکے برابر میں موجود زینت امان نے گلابی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور سیمی گریوال نے رفل ٹاپ زیب تن کررکھا ہے۔

شبانہ اعظمی کی اس پوسٹ کے کور پر جو الفاط پڑھے جارہے ہیں وہ کچھ یوں ہیں۔ چونکا دینے والے ممنوعہ عنوان۔ اور انھوں نے اس پوسٹ کا جو کیپشن تجویز کیا ہے اس میں انکا کہنا ہے کہ کبھی پرکشش نظر آنے کی کوشش نہیں کی، اس تصویر پر اداکارہ راسیکا ڈوگل نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوبصورت قرار دیا۔

 

مزیدخبریں