ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک مبشر کھوکھر قتل کیس، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ملک مبشر کھوکھر قتل کیس، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک مبشر کھوکھر قتل کیس،ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کےمطابق مقتول کےسرپرگولی لگی جو مقتول کی بائیں آنکھ   سر سےآرپارہوئی، ملزم ناظم کوآج کینٹ کچہری میں جسمانی ریمانڈ کیلئےپیش کیا جائے گا جبکہ  گرفتار ملزم ناظم کا کہنا ہے کہ مبشرکھوکھر نے میرے چچا کو قتل کیا تھا،بدلہ چکادیا۔

 تفصیلات کےمطابق  گزشتہ روز نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ  کی گئی جس سےاسد کھوکھر کےبھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے،واقعہ میں 30سالہ عمر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنیوالے ملزم ناظم کو گرفتار کرلیا ۔

مبشرکھوکھرکےقتل کامقدمہ ڈیفنس سی تھانےمیں درج کرلیاگیا،پولیس کے مطابق  مقدمہ گرفتار ملزم ناظم کےخلاف درج کیا گیا ہے،ڈیفنس میں دعوت ولیمہ کےدوران ملزم ناظم نےفائرنگ کی جس  سے  مبشرکھوکھر جاں بحق،مہمان زخمی ہوا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کےمطابق مقتول کےسرپرگولی لگی جو مقتول کی بائیں آنکھ   سر سےآرپارہوئی، ملزم ناظم کوآج کینٹ کچہری میں جسمانی ریمانڈ کیلئےپیش کیا جائے گا۔

 نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سمیت اہم شخصیات موجود تھیں ،حملہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے جانے کے بعد پیش آیا،کھوکھر فیملی نےولیمے کی تقریب منسوخ کر دی ۔  گرفتار ملزم ناظم کا کہنا ہے کہ مبشرکھوکھر نے میرے چچا کو قتل کیا تھا،بدلہ چکادیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،سی سی پی او اور ڈی سی  رپورٹ طلب کرلی گئی۔

مبشر کھوکھر کی میت جنرل ہسپتال منتقل کردی گئی،سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر ڈیفنس پہنچے،ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد سمیت دیگر افسرا ن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ ڈی سی مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ  ملزمان کو انجام تک پہنچائیں گے۔