شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

7 Aug, 2020 | 08:56 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) گھریلو ناچاکی، بے راہ روی اور ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کے سبب شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ ہر گھر میں تو نہیں لیکن موجودہ دور میں ایسا ہونا عام ہوتا چلا جارہا ہے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اسد کا اپنی بیوی زنیرہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ شب بھی دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور زنیرہ کے والدین نے اسد کو روکنے کی کوشش تو ملزم اسد بیوی زنیرہ پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گیا۔ 

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جنہیں روکنے کے لیے اب تک کوئی موثر کوشش نظر نہیں آرہی۔ کم علمی، جہالت اور اخلاقیات کی کمی اِن واقعات کی وجوہات قرار دی جاسکتی ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کام پڑھے لکھے لوگ بھی کرتے ہیں۔ 

دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں