پی سی بی کا گراؤنڈ سٹاف کو بونس دینے کا اعلان

7 Aug, 2020 | 06:44 PM

Arslan Sheikh

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو میں ذمہ داریاں نبھانے والے گراؤنڈ سٹاف کو نصف تنخواہ بونس دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو میں بہترین خدمات انجام دینے والے گراونڈ سٹاف کے 63 اراکین کو ان کی تنخواہ کا پچاس فی صد بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلی ویجز پر کام کرنے پانچ ملازمین کو دس ہزار روپے فی کس دئیے جائیں گے۔

 پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرکا کہنا تھا کہ گراؤنڈ سٹاف نے بہترین خدمات انجام دیں، ہم نے گراؤنڈ سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے کھیلوں پر پابندی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ایل سی سی اے گراونڈ پہنچ گئی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شائننگ کلب، یوسلم کلب، ینگ لکی سٹار کلب اور عبدالقادر انٹر نیشنل اکیڈمی کے نیٹ لگ گئے۔

نوجوان کرکٹرز اور ان کے کوچز کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند ہے، کھیلوں کی بحالی سے نوجوانوں کی صحت اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر تک شہر بھر کے لوکل کرکٹ ٹورنامنٹس بھی دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔  

مزیدخبریں