( سعود بٹ ) ہواؤں کے رخ تبدیل ہونا شروع، تحریک انصاف کے رہنما بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ اہم رہنماؤں کی طلب کرلیا گیا۔
نیب نے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کو طلب کر لیا۔ مراسلہ کے مطابق غضنفر عباس چھینہ کو 17 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ غضنفر عباس چھینہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے۔ غضنفر عباس چھینہ سمیت شیر چھینہ اور ریونیو حکام کو بھی ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایات کی گئیں۔
دوسری جانب شکایت موصول ہونے پر نیب نے تحریک انصاف کے ایم این اے کرامت کھوکھر اور صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کو بھی طلب کر لیا۔ نیب نے کرامت کھوکھر کو 13 اگست جبکہ صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی 19 اگست کو طلب کیا۔
نصر مجید خان نیازی پر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسوٹی ٹیوشن میں بے ضابطگیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مبینہ رقم وصولی کی شکایات پر طلب کیا گیا۔
نیب لاہور نے تمام لیڈروں کی طلبیوں کے مراسلے انکی رہائشگاہ اور دفتری پتہ پر ارسال کرتے انکو بزات خود پیش ہونے کی ہدایات کیں۔