طلبا کے لیے بری خبر

7 Aug, 2020 | 03:40 PM

Shazia Bashir

 شہزاد خان ابدالی: طلبہ کے لیے بری خبر، پیپر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر کاغذ کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا، تاجراور والدین پریشان، کہتے ہیں کہ مافیا قیمتیں بڑھانےمیں مگن مگر نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق  مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کو مزید رگڑا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اردو بازار اور پیپر مارکیٹ گنپت روڈ میں پیپر  کی قیمتوں میں پانچ روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ایک سو چھ  روپے والا کاغذ  ایک سو گیارہ روپے  فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگا اسی طرح ایک سو دس روپے والا کاغذ ایک سو پندرہ  روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے۔

طلبہ اور والدین نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف مگر انہیں لگام ڈالنے والا کوئی نہیں۔ اسی طرح تاجر قائدین نے بھی کاغذ کی قیمتیں بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، تاجر قائدین کہتے ہیں کہ مقامی ملیں مسلسل کاغذ کی قیمت بڑھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگراسی تناسب سے کاغذ  کی قیمتیں بڑھتی رہیں تو طلبہ کو مشکلات درپیش رہیں گی۔

 

تاجرقائدین، طلبہ اور والدین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذ کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا بنایا جائے۔

مزیدخبریں