دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کےبچےنوکریوں کےمنتظر

7 Aug, 2020 | 12:59 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کےبچوں کو نوکریاں دینے کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسترہ اے رولز کےتحت نوکریاں دینے کا معاملہ دبا لیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کےبچوں کو نوکریاں دینے کی بجائے لولی پوپ تھمادیا گیا، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے،ٹیسٹ پاس کرنے والےامیدواروں نےبھرتی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست لکھ دی،امیدواروں کو ٹیسٹ کے باوجود نوکریاں نہیں دی جارہیں،،17 اے رولز کےتحت گزشتہ سال وفات پانے والےملازمین کے بچوں سے ستمبر میں درخواستیں وصول کی گئی تھیں، رولز کے تحت وفات پانے والےملازمین کو جونیئر کلرک کے عہدے پر بھرتی کیا جانا تھا.

تمام بھرتیاں 20 فیصد کوٹہ کےتحت ہونا تھی،بھرتی کے لئےنومبر میں ٹائپنگ ٹیسٹ لیا گیا،ٹائپنگ ٹیسٹ میں 18 امیدوار پاس ہوئےتھے،امیدواروں کےاہلخانہ کا کہنا ہےکہ پاس ہونے والے یتیم بچوں کو اب نوکریاں نہیں دی جارہیں،کامیاب امیدواروں کو فوری جوائنگ لیٹر جاری کیےجائیں،دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہےکہ سترہ اے رولز کےتحت ملازمین کو جلد لیٹر جاری کردیئےجائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 17 اے رول کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کا ٹیسٹ لینے کے باجود انھیں نوکری پر نہیں رکھا تھا،امیدواروں نے ایجوکیشن اتھارٹی کو بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا،مگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث امیدواروں کی بھرتیاں نہ کی جاسکی۔

مزیدخبریں