ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ( شہزادخان) حکومت نے کاروبار زندگی بحال کرنے کااعلان کردیا۔ دکانیں بھی پرانے اوقات کار کے  مطابق کھولی جاسکیں گی۔انجمن تاجران کے قائدین خالد پرویز ،نعیم میر،اشرف بھٹی سمیت نے فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا.تاجروں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کھلنے کا نوٹیفکیشن جلدجاری کرے تاکہ اجر برادری سکون سے کاروبارکرسکے۔ 

انجمن تاجران کے قائدین خالد پرویز ،نعیم میر،اشرف بھٹی سمیت نے فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا۔تاجر رہنماؤں کاکہناہے کہ 24 گھنٹے مارکیٹس کھلنے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوگی ۔لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہوگا۔صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ 24 گھنٹے مارکیٹس وبازار کھلنے سے ہی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اورکروڑوں افراد کے گھر کا چولہا جل سکے گا۔

تاجروں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کھلنے کا نوٹیفکیشن جلدجاری کرے تاکہ اجر برادری سکون سے کاروبارکرسکے۔ 

 اس ک علاوہ 10اگست سے ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ پبلک پارکس، ایکسپوہالز اوربیوٹی پارلر ز بھی 10جبکہ سیاحتی مقامات کل8اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔ میٹروبس سروس بھی بحال کردی گئی۔ میٹروبس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔ائیرلائنز اورریلوے مکمل کام کرسکیں گے۔

 

مزارات کوبھی کھول دیاگیاتاہم عرس کی اجازت صوبائی انتظامیہ سے لیناہو گی۔ تعلیمی ادارے 15ستمبرکوکھولے جائیں گے ،7ستمبرکوحتمی جائزہ لیاجائے گا۔ شادی ہالزبھی15ستمبر سے ستمبرسے کھول دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ دیگر تمام کھیلوں کی اجازت بھی دیدی گئی۔ تماشائیوں کے بغیر ان ڈورکھیلوں کی اجازت ہوگی۔ فٹنس جمز بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگئی۔

 

پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کا 15 ستمبر سےسکول کھولنے کا اعلان مسترد کردیا۔ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیاجائے گا۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت دی جارہی ہے۔ ٹرین اور جہاز میں مسافروں سے متعلق پابندیاں ستمبر تک جاری رہیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یکم اکتوبر سے جہاز میں مسافر نارمل انداز میں سفرکرسکیں گے۔ عوام کے تعاون سے صورتحال قابو میں آئی۔

 ریسٹورنٹس  تھیٹرز اور سینماہالز 10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔سیاحتی مقامات8اگست سے کھلیں گے۔ ٹرانسپورٹ مکمل بحال کردی گئی

Shazia Bashir

Content Writer