لاک ڈاؤن ختم،ریسٹورنٹس تھیٹرز اور سینما گھر کھل گئے

7 Aug, 2020 | 08:31 AM

Shazia Bashir

مال روڈ( شہزادخان) حکومت نے کاروبار زندگی بحال کرنے کااعلان کردیا۔ ریسٹورنٹس   تھیٹرز اور سینماہالز 10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔سیاحتی مقامات8اگست سے کھلیں گے۔ ٹرانسپورٹ مکمل بحال کردی گئی۔ دکانیں بھی پرانے اوقات کارکے مطابق کھولی جاسکیں گی۔

تعلیمی ادارے15ستمبرکو کھل جائیں گے ۔10اگست سے ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ پبلک پارکس، ایکسپوہالزاوربیوٹی پارلر ز بھی 10جبکہ سیاحتی مقامات کل8اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔ میٹروبس سروس بھی بحال کردی گئی۔ میٹروبس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔ائیرلائنز اورریلوے مکمل کام کرسکیں گے۔

مزارات کوبھی کھول دیاگیاتاہم عرس کی اجازت صوبائی انتظامیہ سے لیناہوگی۔ تعلیمی ادارے15ستمبرکوکھولے جائیں گے ،7ستمبرکوحتمی جائزہ لیاجائے گا۔ شادی ہالزبھی15ستمبر سے ستمبرسے کھول دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ دیگر تمام کھیلوں کی اجازت بھی دیدی گئی۔ تماشائیوں کے بغیر ان ڈورکھیلوں کی اجازت ہوگی۔ فٹنس جمز بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگئی۔

پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کا 15 ستمبر سےسکول کھولنے کا اعلان مسترد کردیا۔ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیاجائے گا۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت دی جارہی ہے۔ ٹرین اور جہاز میں مسافروں سے متعلق پابندیاں ستمبر تک جاری رہیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یکم اکتوبر سے جہاز میں مسافر نارمل انداز میں سفرکرسکیں گے۔

عوام کے تعاون سے صورتحال قابو میں آئی۔انجمن تاجران کے قائدین خالد پرویز ،نعیم میر،اشرف بھٹی سمیت نے فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا۔تاجر رہنماؤں کاکہناہے کہ 24 گھنٹے مارکیٹس کھلنے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوگی ۔لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہوگا۔صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ 24 گھنٹے مارکیٹس وبازار کھلنے سے ہی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اورکروڑوں افراد کے گھر کا چولہا جل سکے گا۔

تاجروں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کھلنے کا نوٹیفکیشن جلدجاری کرے تاکہ اجر برادری سکون سے کاروبارکرسکے۔ 

مزیدخبریں