لاہور کو نظر لگ گئی، خطرناک وائرس نے حملہ کردیا

7 Aug, 2019 | 04:06 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) باغوں کے شہر کو نظر لگ گئی، ڈینگی، گیسٹرو، پولیو کے بعد ایک اور مہلک بیماری نےلاہور سمیت پنجاب  پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پولیو، ڈینگی، گیسٹرو کے بعد اب ایڈز کے 16 مریض سامنے آگئے، جنرل ہسپتال میں 7، گنگا رام میں3، سروسز میں2 مریض، لیڈی ولنگڈن میں 3 جبکہ شاہدرہ ہسپتال میں ایک مریض سامنے آیا، مجموعی طور پر پنجاب میں 16 مریضوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے مریضوں کا ڈیٹا مزید تحقیق کیلئے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کو بھجوا دیا گیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے، جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے، ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے، اس جراثیم کو ایچ آئی وی کہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں