(شہزاد خان) صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، فی تولہ سونا مزید ایک ہزار ر روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی مسلسل بڑھتی قیمت نے جہاں بیگمات کے شوق کو گہن لگایا وہیں دلہنوں کے خواب چکنا چور کردیئے، صرافہ بازاروں میں ایک بار پھر بھونچال آگیا، 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، فی تولہ قیمت 66 ہزار روپے پہنچنے پر شہری تفتیش میں مبتلا، شادیوں کی تیاریاں متاثر ہونے لگیں۔
صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔