پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھرسمیت کوچنگ سٹاف کو فارغ کردیا

7 Aug, 2019 | 03:16 PM

Shazia Bashir

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرسمیت پورے کوچنگ سٹاف کو فارغ کردیا، نئے کوچنگ سٹاف کے لئے پی سی بی اشتہار جاری کرے گا۔

ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ میں آپریشن کلین اپ شروع ہوگیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےکرکٹ کمیٹی کی تجاویز آنے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھرکو ان کے عہدے سے فارغکردیا ہے، مکی آرتھر کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینرگرانٹ لیوڈن کے معاہدوں میں بھی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے, چیئرمین پی سی بی نے مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے دو سے تین اراکین نے مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کرنے کی تجویز دی تھی تاہم کمیٹی کے اہم رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مکی آرتھر کی جانب سے دوسرے بورڈ سے کوچنگ کے لئے رابطوں پر تنقید کرتے ہوئےاسے بلیک میلنگ کی کوشش قراردیتے ہوئے ان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی تجویز دی۔ کوچنگ سٹاف کوان کے عہدوں سے فارغ کیے جانے کے بعد ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے جلد اشتہار جاری کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں