یاور ذوالفقار: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی، ضلعی انتظامیہ کی لاعلمی کا عالم، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے جبکہ شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ہیش نہ ہوئے، راستے بند ہونے کی وجہ سےعوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔
آشیانہ سکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی سے قبل ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے، ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک دونوں اطرف کے روڈ کوبند کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی احستاب عدالت کےباہر اور اندر تعینات کی گئی، سائیلین کو مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کے باعث دور دارز سےآئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا، سیکورٹی کے پیش نظر ایم اے او کالج سے سول سیکرٹریٹ تک تمام راستےکو نوگو ایریا بنا دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی لاعلمی کی وجہ سےعوام کو پریشانی اٹھانا پڑی جبکہ شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے، راستے بند ہونے پر شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے۔