(سٹی 42) کریم نے اپنے صارفین کیلئے شاندار آفر متعارف کرادی، 3 رائیڈز اب شہریوں کو صرف 249 روپے میں ملیں گی، 6 رائیڈز 449 میں، 10 رائیڈز 649 اور 20 رائیڈز صرف999 روپے میں ملیں گی۔
ذرائع کے مطابق کریم کی ہر رائیڈ پر 120 روپے کی رعایت ملے گی، اب رات گئے گاڑی میں پٹرول ختم ہو جائے یا بائیک ہوجائے پنکچر تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں، اپنے موبائل سے کریم ایپ میں جائیں ، کریم پیکجز کی آفر لگائیں اور ہر رائیڈ پر 120 روپے کا میگا ڈسکاؤنٹ پائیں۔
آفر سبسکریب کرنے کیلئے اپنے ڈیبٹ کارڈ سے 1000 روپے جمع کروائیں یا کریم کے کیپٹن کو 1000 روپے دے کر اپنے اکاؤنٹ پر آفر سے فائدہ اُٹھائیں۔