جشن آزادی پر موسم بھی جشن منائے گا، محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی

7 Aug, 2018 | 02:25 PM

Sughra Afzal

(محمد سعید)گرمی و حبس سےپریشان لاہوریئے خوش ہوجائیں، جشن آزادی پر موسم بھی جشن منائے گا۔ محکمہ موسمیات نے 14 اگست کے روز خوشگوار موسم کی نوید سنادی۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کا نام فائنل کرنے میں ناکام ہوگئی

تفصیلات کے مطابق آزادی کا جشن ہوتو  خوشی کے نغمے، بے خودی کے ترانے، سازو آواز کے جادو، دھنک کے رنگ، خوشبوؤں سے بھرے گل وگلزار سب کم پڑ جائیں مگر جب بات خوشگوار موسم پر آجائے توہر خوشی کا رنگ چوکھا، مستی دوبالا اور امیدوں کے رنگ میں رنگی ہر ادا اور ہر ترنگ امر ہو جاتی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

زندہ دلان لاہور خوش ہو جائیں،  اس بار آزادی کا جشن نئی امیدوں اور نئے عہدو پیماں کے ساتھ تبدیلی کی گونج اور برکھا رت کی ہمراہی میں منایا جائیگا۔ موسمیاتی جا ئزوں اور پیش گوئیوں کے مطابق 14 اگست کولاہور میں موسم خوشگوار رہے گا، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جو یقینی طور پر جہاں اکہتر ویں جشن آزادی کو یادگار بنائے گا وہیں نئی نسل پرپاکستان کی صورت برسنے والی ابر رحمت کو بھی منکشف کرے گا۔

مزیدخبریں