پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کر دیا

7 Aug, 2018 | 02:05 PM

حرااعوان

نبیل ملک: ملازمت کی خاطرسعودی عرب جانے والے مزید100 پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کر دیا،متاثرہ مسافروں نےسپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ سعودی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کوجلدازجلد رہائی دلوائی جائے۔

سٹی 42 کے مطابق بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی 734 پر جدہ سےلاہور پہنچے۔امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کاونٹرزپرروک لیا۔ امیگریشن عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔ مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے اُنہیں گرفتار کر لیا اورتین ماہ قید میں رکھنے کے بعد اپنے مُلک سے بے دخل کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں۔۔۔ناکام امیدوارفردوس عاشق اعوان نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا 

 انہوں نے مزید بتایا کہ اب بھی سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرائیں۔

مزیدخبریں