(زاہد چودھری) میڈیکل یونیورسٹیز کے پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کا نام فائنل کرنے میں ناکام ہوگئی
تفصیلات کے مطابق میڈیکل یونیورسٹیز کے پوسٹ گریجوایشن پروگرام ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام جوائنٹ سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ کا پانچ اگست کو انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔مجموعی طور پر 2359 ڈاکٹرز امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے صرف286 پاس ہوئے اورکامیابی کا تناسب 12 اعشاریہ 78 فیصد رہا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات ہوامیں اڑا دیئے،والدین سراپا احتجاج
ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے 120 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے صرف 7 پاس ہوسکے اور کامیابی کا تناسب بھی5 اعشاریہ 83 فیصد رہا ۔ جوائنٹ سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز کی اب پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ میں انڈکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔