تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کا نام فائنل کرنے میں ناکام ہوگئی

7 Aug, 2018 | 01:12 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) دوہفتے گزر گئے مگر تحریک انصاف پنجاب کے وزیراعلی کا نام فائنل نہ کرسکی، میاں محمودالرشید کا اڑتالیس گھنٹوں میں وزیراعلیِ کے اعلان کا دعوی بھی ہوا ہوگیا،پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔پھلروان گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل، ورثا کا شدید احتجاج

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے امیدوار کے لیے علیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سبطین خان کے نام سامنے آئے لیکن کسی ایک نام پر بھی پارٹی کے اندراتفاق نہ ہوسکا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں توقع ہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیِٰ کے لیے کسی نام کو سامنے لایا جاسکتا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے ہار مان لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیر اعلی کے لیے نام تو سامنے نہیں آسکا لیکن کابینہ کے لیے وزراء کے نام سامنے آگئے ہیں۔ میاں محمودالرشید سیکرٹری کی دوڑ میں سے آؤٹ ہونے کے بعد سینئر وزیر کے لیے سامنے آئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس اور نذیر چوہان وزارتوں کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) سے راجہ بشارت کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں