تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات ہوامیں اڑا دیئے،والدین سراپا احتجاج

7 Aug, 2018 | 01:03 PM

حرااعوان

جنید ریاض: علی پبلک سکول رحمان پورہ نےحکومتی احکامات ہوامیں اڑا دیئے، موسم گرما کی تعطیلات سےایک ہفتہ قبل سکول کھولنےپر والدین سراپا احتجاج، سکول انتظامیہ کی احتجاج کرنے پر بچوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاری ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق رحمان پورہ میں واقع علی پبلک سکول نےمحکمہ سکول ایجوکیشن کی کارکردگی کاپول کھول کررکھ دیا۔ موسم گرما کی تعطیلات ابھی ختم ہوئی نہیں کہ علی پبلک سکول میں کلاسسز کاباقاعدہ آغازکردیا گیا جس پر والدین نےاحتجاج کیا۔والدین کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں انتظامات نامکمل ہونےسےبچے بےہوش ہورہے ہیں جبکہ سکول انتظامیہ احتجاج کرنےپرانھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے احتجاج پر ان کے نام خارج کردیئے گئے ہیں۔  

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔جشن آزادی کی تیاریاں،لاہور کو سجانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری 

 دوسری جانب پرنسپل انیس عثمانی کا کہنا تھا کہ سکول 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں کھولا گیا۔ کسی بچے کا نام خارج نہیں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےسخت احکامات کےباوجودشہر بھر میں پرائیوٹ سکولوں کو کھولنا ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی چودہ اگست کی اڑ میں کھولے گئے سکولوں کے خلاف کیا قانونی کاروائی کرتی ہے۔

مزیدخبریں