پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کا جوڈیشل ریمانڈ مںظور

7 Aug, 2018 | 12:01 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےفائرنگ کرنے اور تھانہ ہنجروال کے ایس ایچ او  اور پولیس کے دیگر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے  کے کیس  میں تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا سمیت آٹھ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔پھلروان گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل، ورثا کا شدید احتجاج

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں فائرنگ اور ایس ایچ او تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا سمیت8 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ہنجروال پولیس نےملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا۔ ملزمان کیطرف سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔قلعہ گجر سنگھ, پولیس کے مبینہ تشدد سے دو معصوم بچوں کا باپ جاں بحق
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم باراکے ڈیرے پر الیکشن کے دنوں میں فائرنگ کے واقعہ پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد ندیم بارا نے گرفتاری دی اور اس معاملے میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں