(حسن خالد) تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے دو معصوم بچوں کا باپ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم سجاول کو حراست میں لے کر لاش مردہ خانہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔پھلروان گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کراؤن پلازہ کے قریب کویت پلٹ شہری محمد عمر جوس کی دکان پر کھڑا تھا کہ اس دوران سول کپڑوں میں ملبوس سجاول نامی مبینہ پولیس اہلکار نے اسے مشکوک سمجھ کر تلاشی لینے کا مطالبہ کیا۔شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر پولیس اہلکار نے پستول نکال کر مارنے کی دھمکیاں دی اور تشدد شروع کر دیا، پولیس اہلکار کے تشدد اور سر پر شدید چوٹیں آنے سے محمد عمر زندگی کی بازی ہار گیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب کی افسر شاہی اپنی سیٹیں بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگی
پولیس اہلکار نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پولیس میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔شاہدرہ میں خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔