پھلروان گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل، ورثا کا شدید احتجاج

7 Aug, 2018 | 10:29 AM

Sughra Afzal

(سٹی42) تھانہ برکی پھلروان گاؤں میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے،  ورثا نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ برکی پھلروان گاؤں میں جائیداد کے تنازع نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، لاٹھی گروپ نے شاترگروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے  ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3سگے بھائی بھی شامل ہیں۔مقتولین کے ورثا نے پنجاب اسمبلی کے باہر نعشیں رکھ کر دھرنا دیدیا کہتے ہیں کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا  دھرنا جاری رہے گا۔ 

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنزشہزاداکبر نے افسوسناک واقعہ کانوٹس لے لیا۔ایس پی کینٹ بلال افتخار تفتیش کی نگرانی کریں گے۔ڈی آئی جی نے ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لاکرمتاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید تفصیل جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں