ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای سی سی اجلاس؛ وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس؛ وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ 

وفاقی  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ اس کے علاوہ 5 کروڑ روپے کی گرانٹ انسانی حقوق کمیشن کے لیے منظور کرلی گئی۔ بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کیلئے 23.43 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں نیشنل فورینزک ایجنسی منصوبے کیلئے 1.06 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے سرکاری عمارتوں کی مرمت کیلئے 26 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کردیئے۔ اس کے علاوہ جناح میڈیکل کمپلیکس کیلئے 3.57 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

 ای سی سی نے دانش ایجوکیشن ٹرسٹ کیلئے 54.5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔