ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار جان سینٹ ریان انتقال کر گئے

معروف اداکار جان سینٹ ریان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق کورونیشن اسٹریٹ اور بفی دی ویمپائر سلیئر اسٹار جان سینٹ ریان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

جان سینٹ ریان دل 72 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ جوائس نے بتایا کہ اداکار، جو ’’1993 سے 1994 کے درمیان لاری ڈرائیور چارلی وہیلن کا کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے‘‘، انتقال کر گئے ہیں ۔

فیس بک پر ایک پوسٹ میں، جوائس نے لکھا: میں اور ہمارا خاندان اپنے دوستوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جان سینٹ  کو  3 اپریل کی شام کو دل کا دورہ پڑا تھا۔جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں عملے نے ہر ممکن کوشش کی لیکن بد قسمتی سے وہ بچ نہ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار جان سینٹ  طبی تحقیق میں مدد کرنا چاہتے تھے ، اس لیے انہوں نے اپنا  جسم عطیہ  کردیا ، اس لیے آخری رسومات نہیں ہوں گی۔لیکن  بعد میں، ہم ان کی شاندار زندگی کے جشن کا اہتمام کریں گے۔

یاد رہے کہ جان سینٹ  ریان  برنلے، لنکاشائر میں 1953 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کا بیشتر حصہ مارشل آرٹس کی دنیا میں گزارا۔ انہوں نے ہٹ سیریز بفی دی ویمپائر سلیئر، مرڈر شی رائٹ اور دی ہیڈی کرونیکلز  میں کردار ادا کیا۔ جان سینٹ ، گھوڑے کے  ٹرینر اور گھڑ سواری، انیوکرن کیلیفورنیا میں اپنی کھیت کا بھی مالک تھا، جہاں وہ  گھوڑے بیچتے تھے۔

اس کی خاصیت ڈوما واکیرا اسٹائل آف ویسٹرن رائڈنگ تھی، انہوں نے  اس کھیل میں متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹائٹل جیتے۔ اس نے ڈوما واکیرا اسٹائل پر کتابیں بھی لکھیں اور ویڈیوز بھی بنائیں ۔