ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان لوئر میں شر پسند عناصر نے پولیو آفیسر کو اغوا کرلیا

جنوبی وزیرستان لوئر میں شر پسند عناصر نے پولیو آفیسر کو اغوا کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر کی جانب سے اغوا کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ 

 جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ورائے نور سے پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر نے اغوا کر لیا۔ جان محمد کا تعلق قوم زلی خیل کی شاخ ملک خیل سے ہے۔

 واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔