ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی بیٹی اور سابق چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے چوہدری ارشد جاویدوڑائچ مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہا۔