ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ: خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں لڑائی،تھپڑوں کی بارش

 لاہور ائیرپورٹ: خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں لڑائی،تھپڑوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور ائیرپورٹ پرخواتین مسافروں اورکسٹم اہلکاروں میں ہاتھاپائی اور تشدد، ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑمارےدئیے، کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ابوظہبی سے آئی خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ ہونےپر ہاتھا پائی کی،تھپڑ مارنے والی خاتون مسافر کوکسٹم اہلکار نےبالوں سے دبوچ لیا،
ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارتی رہی،سی سی ٹی وی کیمرے اور لہنگے کلئیر نہ کرنے پر خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں جھگڑا ہوا۔
کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کوحراست میں لے لیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔