کلیم اختر: ایف بی آرنےشوگرملزمیں ٹیکس چوری روکنےکیلئےایک دفعہ پھرتمام ترتوجہ مرکوزکردی.
ذرائع ابلاغ کے مطابق شوگرملزمیں سیلزٹیکس ایکٹ کے سیکشن40بی کےنفاذکیلئےایک دفعہ پھرعملہ تبدیل کر دیا،ایف بی آر نےشوگرملزکی مانیٹرنگ کیلئےمختلف ٹیکس دفاترسےتجربہ کارملازمین کی خدمات لےلی،قابل افسران کودرجنوں ناموربڑی شوگرملزمیں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینےکیلئےاحکامات جاری کر دیئے۔
ٹیکس میں چوری کوروکنےاورتیارچینی کی سخت مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آرنےقابل ملازمین کوتعینات کیا،ایف بی آرکی ہدایات کی روشنی میں شوگرملزمیں پہلےسےموجودعملہ تمام تر معلومات وڈیٹانئےعملےکوسپردکریگا۔
ایف بی آرکی ہدایات پر افسران شوگرملزمیں چینی کی پیداوار، فروخت اور سٹاک کی سخت نگرانی کریں گے،تعینات افسران روزانہ کی بنیادپرشوگرملزکی سیلزاورسٹاک کاریکارڈمرتب کریں۔
کوتاہی برتنےپرمتعلقہ افسران کیخلاف تادیبی کارروائیاں عمل میں لائی جائےگی۔