ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

 پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔