قیصرکھوکھر: لاہور،راولپنڈی اورملتان میں میچزکی سکیورٹی کیلئےپاک آرمی،رینجرزکےدستےطلب، فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کیلئےپاک آرمی اوررینجرزکےدستےطلب کیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور،راولپنڈی اورملتان کیلئےرینجرزکے1،1 ونگ اورآرمی کی2،2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں، تینوں سٹیشنزپرسپیشل سروسزگروپ کےکمانڈوزاورآرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہیں، سکیورٹی کیلئے دستوں کی خدمات 6 اپریل سے 19 مئی تک طلب کی گئی، پاکستان سپرلیگ میں بین الاقوامی کرکٹرزاورمیچ آفیشلزشرکت کررہےہیں۔
ملکی وغیرملکی معززین،کھلاڑیوں،میچ آفیشلزوعملےکی شرکت کےباعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے، لاہور،راولپنڈی اورملتان میں میچز،ٹیموں کےقیام وسفرکےدوران فول پروف سکیورٹی انتظامات ہونگے۔
محکمہ داخلہ نےآرمی اوررینجرزکی خدمات کیلئےوفاقی وزارت داخلہ کوباضابطہ درخواست بھجوادی۔