ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ ، ایک صحافی زندہ جل گیا

اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ ، ایک صحافی زندہ جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے ساتھ صحافیوں کے خیموں پر حملہ کیا جس میں ایک صحافی زندہ جل گیا جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

غزہ میں 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 500 بچے شہید ہو چکے۔

غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج 20 روز سے نسل کشی مہم میں مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غزہ کا بچپن بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن ہو رہا ہے۔