نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم 9 مئی کو اناؤنس ہو گی، ناموں کی قیاس آرائیاں سامنے آ گئیں

7 Apr, 2024 | 11:04 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلیکشن کمیٹی کا فائنل اجلاس ابھی ہوا نہیں لیکن بعض میڈیا رپورٹس میں قیاس آرائیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔


 پاکستان کی نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم کے 18 ارکان کا اعلان 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے  تاہم میڈیا میں ابھی سے قیاس آرائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ، قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔

میڈیا مین کی جا رہی قیاس آرائیوں میں کہا جا رہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں عثمان خان، عماد وسیم ،محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی کہ جا رہا ہے کہ صائم ایوب ،محمد رضوان،شاداب خان،افتخاراحمد بھی بابر کو مہیا کئے جا رہے سترہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

 اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی بابر اعظم کے اسکواڈ کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔قیاس آرائیوں میں کہا جا رہا ہے کہ ابرار احمد اور اسامہ میر میں سےایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ  آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخرزمان،وسیم جونیئر،عباس آفریدی کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

 قیاس آرائیوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ سیریز کے دوران سامنے آ جائے گا

پی سی بی کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز  کے لئے لوکل کوچز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو صرف اس سیریز کی حد تک خدمات انجام دیں گے۔ اس دوران ٹیم مینجمنٹ، غیر ملکی ہیڈ کوچ کا اعلان 15 اپریل جبکہ اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔

نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

مزیدخبریں