ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرفتاریاں، جرمانے؛ اسلام آباد کے ٹرانسپورٹروں کے لئے مسافروں کو لوٹنا دوبھر ہو گیا

Islamabad Transporters underfire, City42, Eid , Bus Terminals, Islamabad administration, Mohsin Naqvi, Interior Minister, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں عید سے پہلے مسافروں کی جیبوں پر ڈاکے مارنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آ گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ انٹر سٹی بس اڈوں پر ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار کے آگے دیوار بن گئی۔ ایک  بس اڈے پر نوبت گرفتاری تک پہنچ گئی، کئی اڈوں پر چھاپے پڑے، ایک  بس کو جرمانہ ہو گیا۔

محسن نقوی جب لاہور میں نگراں وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے لاہور کے  بس اڈوں پر عید کے دوران مسافروں کو لوٹنے  کی مکروہ روایت رکوا دی تھی اور اب وہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ ہیں تو اسلام آباد  میں بس اڈوں پر عید کے لئے گھروں کو جانے والے مسافروں کو لوٹنے کے عادی ٹرانسپورٹروں کی عدات ان کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔ 

اسلام آباد سے طیب سیف کی رپورٹ

عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے وصول کرنے کا سلسلہ روکنے کے لئے اسلام آباد کی  ضلعی انتظامیہ نے بس اڈوں پر نگرانی سخت کر دی۔ 

فیض آباد، 26 نمبر سمیت تمام بس اڈوں پر اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپے مارے۔ اے سی عزیر علی خان نے کراچی کمپنی بس اڈے پر اورچارجنگ کرنے والی گاڑی کو 5 ہزار روپیہ جرمانہ ٹھوک دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فروہ بتول نے فیض آباد بس ٹرمینل پر انسپکشن کی۔ انہوں نے گزشتہ روز سیل کیے گئے ٹرمینل کو دوبارہ کھولنے پر متعلقہ شخص گرفتار کروا دیا۔ 

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس ہمہ وقت بس اڈوں پر موجود رہیں۔  ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن نے واضح کیا کہ  پردیسیوں کا باوقار انداز میں واپسی کا سفر اسلام آباد انتظامیہ کا ٹاسک ہے۔ 

شہری مقررہ کرائے سے ایک روپیہ بھی زائد ادا ہرگز نہ کریں

زائد کرایہ طلب کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شکایت موقع پر موجود اے سی سے لازمی کریں، ڈی سی کی شہریوں سے اپیل