ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارلسٹن اوپن کے آغاز سے سیمی فائنلز تک اپ سیٹ؛ اَپ سیٹرز کا فائنل کون جیتے گی؟

Charleston Open 2024 Final: Danielle Collins vs Daria, Kasatkina Open, Preview, Head-to-Head, Prediction, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اَپ سیٹس سے بھری ویمن ٹینس  چیمپئین شپ’’چارلسٹن اوپن‘‘ کے سیمی فائنل میں بھی اپ سیٹ ہو گیا۔ ٹاپ سیڈ جیسیکا پیگولا کو  روس کی نووارد پاور ہِٹر داریا سے شکست ہو گئی۔

 چارلسٹن اوپن ٹینس چیمپئین شپ آج کل میں جاری  ہے۔ اس چیمپئین شپ میں آغاز سے ہی کئی اپ سیٹ ہوئے۔ انرجی سے بھری نئی پلئیرز نے تجربہ کار اور جیت کے لئے فیوریٹ قرار دی جا رہی سٹارز کے بُرج اُلٹ دیئے۔ اور سیمی فائنل تک اپ سیٹس کا سلسلہ تھما نہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں روس کی غیر معروف کھلاڑی داریا نے ٹاپ سیڈ سٹار جیسیکا پیگولا کے ساتھ  سنسنی خیز میچ میں دو ایک سے فتح سمیٹی۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھی اپ سیٹ ہوا اور  تجربہ کار ماریہ سیکاری ہار گئیں۔  انہیں میزبان ملک کی ڈینیلی کولنز نے دو صفر سے آؤٹ کیا۔

اَپ سیٹرز کا فائنل؛ کیا ہونا ممکن ہے

ماریہ سیکاری کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے والی امریکی پلئیر ڈینیئل کولنز آج بعد میں ایل ٹی پی-ڈینیل آئی لینڈ، چارلسٹن میں کریڈٹ ون چارلسٹن اوپن کے فائنل میں داریا کساتکینا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ داریا کساتکینا نے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ  جیسیکا پیگولا کے خوابوں کو روند ڈالا تھا۔ اب دونوں اَپ سیٹر فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے ہیں اور فینز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فائنل میں کیا ہو گا۔

 کیا 26 سالہ روسی  داریا ہوم کورٹ پر کھیل رہی امریکیوں کی فیورٹ ڈینئیل کولنز  کے خلاف بڑا اپ سیٹ کر سکتی ہے؟  اور 'ہولی سٹی' میں اپنا دوسرا ٹائٹل جیت سکتی ہے؟ یہ درحقیقت، Daria Kasatkina کی کریڈٹ ون چارلسٹن اوپن میں پانچویں مرتبہ شرکت ہے۔ سبز مٹی کی کورٹ پر اس کا یہاں 18-3 کا غیر معمولی ریکارڈ ہے۔

ریکارڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھیں تو، ڈینیئل کولنز نے حال ہی میں میامی میں اپنا پہلا WTA 1000 ٹائٹل جیتا۔ اب وہ سرینا ولیمز کے بعد پہلی امریکی ٹینس سٹار بننے کی منتظر ہیں جنہوں نے لگاتار دو ایونٹس جیت لیے جو WTA 250 کی سطح سے اوپر ہیں۔ کیا وہ یہ تاریخی کارنامہ انجام دے سکتی ہے؟

ڈینیئل کولنز بمقابلہ ڈاریا کساتکینا یقیناً ٹینس فینز کے لئے ایک دلچسپ نظارہ ہو گا۔

چارلسٹن اوپن میں ایک اور  اَپ سیٹ

مارٹینز نے چارلسٹن میں سویٹولینا کو پریشان کر دیا۔
بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز، نمبر 11 سیڈ ہیں، جمعرات کی رات فیملی سرکل ٹینس سنٹر میں انہوں نے نمبر 7 سیڈ  یوکرین کی سٹار ایلینا سویٹولینا کو  6-4، 6-1 سے ہرایا اور  جیت کر چارلسٹن اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

 اگلے راؤنڈ میں ڈینیئل کولنز سے مقابلہ کرنے کے لئے کورٹ میں آئیں لیکن ہار گئیں کیونکہ ڈینئیل کولنز ان سے بہت آگے کا کھیل کھیل رہی تھیں۔ 

جیسیکا کو آغاز میں ہی مشکل پیش آ گئی

ٹاپ سیڈ  جیسکا پیگولا  کریڈٹ ون چارلسٹن اوپن کے افتتاحی راؤنڈ کے دوران ایک سخت مقابلہ کرنے والے آل امریکن مقابلے میں امانڈا انیسیمووا کی اپ سیٹ بولی سے بال بال بچ گئیں۔

پیگولا نے پہلا سیٹ گرانے اور پھر تیسرے میں برتری کھونے کے بعد واپسی کرنے میں بہت جتن کرنے کے بعد کامیاب ہو گئیں، بالآخر چارلسٹن، جنوبی کیرولینا میں اس ٹف میچ میں پیگولا نے  3-6،  6-4،  7-6 (3) سے فتح حاصل کی۔ انیسیمووا کی لچکدار کوششوں کے باوجود، 15 میں سے 11 بریک پوائنٹس بچا کر،  پیگولا کے غیر متزلزل عزم نے اسے بچایا، خاص طور پر فیصلہ کن تیسرے سیٹ کے دوران سروس پوائنٹس پر اس کے غلبہ نے بچ جانےمیں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن ابتدا میں بچ جانے والی سٹار پیگولا کو  سیمی فائنل تک پہنچ کر جب فائنل میں رسائی کا بظاہر یقین تھا تب زیادہ بڑا اَپ سیٹ ان کا منتظر تھا کیونکہ ان کا مقابلہ داریا سے تھا جو عزم اور مستقل مزاجی مین ان سے دو قدم آگے چل رہی تھی۔