قیصر کھوکھر : سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود اللہ کو پیارے ہو گئے ۔
جاوید محمود وہ کافی عرصے سے بیمار تھے، آج جناح ہسپتال میں حرکت قلب ہونے سے وفات پا گئے۔ جاوید محمود کی نماز جنازہ کل ساڑھے دس بجے ان کے آبائی گاؤں بیلہ روشن میں ادا کی جاۓ گی۔
واضح رہے کہ جاوید محمود کا تعلق قصور شہر سے تھا، جاوید محمود چیف سیکرٹری محتسب، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی لاہور اور وفاقی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔