ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریل پر راہزنی کی شرم ناک واردات پر پولیس کا شرم ناک طرز عمل

Robbery in Islamabad, Heart of Islamabad, Hiking trail, City42 , Islamabad Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے  ساتھ  راہزنی  کی  ورادت ہو گئی۔

مسلح راہزنوں نے غیر ملکیوں سمیت 6 شہریوں کو 6  گھنٹے تک اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھا ۔راہزن واردات کے دوران غیر ملکیوں سمیت شہریوں پر تشدد کرتے رہے ۔ 

 انہوں نے غیر ملکیوں اور پاکستانی  شہریوں سے  آئی فون ،قیمتی گھڑیاں اور جیولری اور نقدی چھین لیں۔

قانون نافذ کرنے والوں کی مداخلت کے خوف سے بے نیاز راہزنوں نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو  اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا ۔انہوں نے کیش نہ لانے کی صورت میں دوسرے مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

اس واردات کو ہونے سے روکنے میں پولیس کی بلنٹ ناکامی پر پولیس افسروں کے نادم ہونے کی بجائے اس واردات کے بعد یہ زیادہ شرم ناک حرکت ہوئی  اسلام آباد پولیس نے واقعہ کو  خانپور ( خیبر پختونخوا ) پولیس یا پنجاب پولیس کی حدود کا کیس قرار دینے کی کوشش کی اور خانپور   پولیس نے اسے اسلام آباد پولیس کی حدود میں ہونے والا جرم قرار دیا۔

جائے وقوعہ کس کی حدود میں واقع ہے؛ اس بے ہودہ  جنگ میں وقت ضائع ہونے کا نتیجہ یہ نکلا کہ  مقدمہ کا اندراج ہو سکا نہ ہی ملزموں کو پکڑنے کی کوئی عملی کوشش کی گئی۔ 

غیر ملکیوں اور پاکستانی شہریوں  کے ساتھ  دلیرانہ راہزنی اور انہیں حبسِ بے جا میں رکھنے کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔