ویب ڈیسک: عید قریب آتے ہی شہر کے جھوٹے بڑھے بازاروں میں شہریوں کا رش لگ گیا۔
عید الفطر میں چند دن رہ گئے ہیں، اس حوالے سے شہریوں کے پاس وقت کم رہ گیا ہے، کپڑے ، جوتیاں اور مختلف اشیا خریدنے کے لیے شہریوں نے جھوٹے بڑھے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔ اسی طرح مال روڈ پر بھی خریداروں کی بڑی تعداد شاپنگ کیلئے پہنچ گئی ہے۔ دن کم رہنے کی وجہ سے خواتین ، مرد اور بچے سب ہی نے شاپنگ تیز کردی ہے، کوئی کپڑے خرید رہا ہے تو کوئی سینڈلز اور جوتے ڈھونڈ رہا ہے۔
ملتان کے بازاروں کی صورتحال؛
ملتان کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں عید کی خریداری جاری ہے، البتہ مہنگائی کے باعث شہری پریشان ہیں، کہنا ہے کہ بچوں کے کپڑے اتنے مہنگے ہیں، مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے خود کپڑے نہیں بنائے بچوں کے خریدنے آئے ہیں۔
دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ مارکیٹ میں پہلے جیسی رونقیں ہی نہیں ہیں، کسٹمر کے ساتھ ریٹس پر بحس پوتی ہے۔ اخراجات پورے ہوتے نہیں ہیں لوگ کہتے ہیں جتنے کی چیز آئی اتنے میں دے دو ۔