نجی مال کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا کارنامہ، اے ٹی ایم کارڈ فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار

7 Apr, 2024 | 07:36 PM

فرزانہ صدیق : اسلام آباد کے نجی مال کی سیکیورٹی ٹیم نے اے ٹی ایم کارڈ فراڈ میں ملوث گروہ پکڑ لیا ۔ 

یہ گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے ساتھ اے ٹی ایم کارڈ فراڈ  کرتا تھا، گروہ دھوکہ دہی سے  صارفین کو نشانہ بنا رہا تھا۔ یہ  گروہ اے ٹی ایم کارڈزاور پاس ورڈ چرا کر صارفین کے اکاونٹ سے رقم نکلوا لیتا تھا ۔ 

متاثرہ صارفین کی جانب سے اس گروہ کے خلاف مارگلہ اور آئی نائین پولیس اسٹیشنوں میں متعدد شکایات اور ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 

نجی مال کے سیکورٹی عملے نے آج مال پہنچنے پر گینگ کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سٹنگ آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، گروہ کے 2 ارکان  سے مختلف افراد کے متعدد اے ٹی ایم کارڈز  قبضے میں لے لئے گئے ۔ 

مارگلہ پولیس نے گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔ 

مزیدخبریں