لیسکو کے لائن لاسز، بجلی چوری، اوور بلنگ گھپلے؛ ایف آئی اے نے چیف ایگزیکٹو کو بلوا لیا

7 Apr, 2024 | 07:07 PM

لاہور الیکٹرک کمپنی کے لائن لاسز، بجلی چوری اور اوور بلنگ میں لیسکو اہلکاروں کے ملوث ہونےکے سکینڈل کی چھان بین کے لئے  ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے لاہور الیکٹرک کمپنی کے  چیف ایگزیکٹو  آفیسر  کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نےسی ایس ڈی لیسکو اور ایس ای سنٹرل سرکل لاہور کو بھی تحقیقات کے لئے بلوایا ہے۔

لیسکو کے سینئیر افسروں  کو  8 اپریل  پیر  کے روز صبح 11 بجے ایف آئی اے ٹیمپل روڈ  آفس آنے کے لئے کہا گیا ہے۔

لیسکو کے اعلیٰ افسروں کو لائن لاسز، بجلی چوری، اوور بلنگ سے متعلقہ تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تینوں افسران کو طلبی کے نوٹس ایف آئی اے انسپکٹر نعیم سجاد کی جانب سے جاری کئے گئے۔

یہ کارروائی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بجلی چوری، لائن لاسز اور اوور بلنگ کی تحقیقات کےحکم کی روشنی میں کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں