قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

7 Apr, 2024 | 04:43 PM

علی ساہی :  پنجاب پولیس کی بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف  کاروائیاں جاری، قتل کی وارداتوں میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری عبدالغفار نے 2022ء میں تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں دو شہریوں کو قتل کیا تھا، جبکہ اشتہاری محمد فیصل نے 2019ء میں منڈی بہاؤالدین میں 01 شہری کو قتل کیا تھا۔ 

انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں پولیس ٹیم دبئی سے مجرمان اشتہاریوں کو لے پاکستان روانہ ہوئی، پولیس ٹیم اشتہاریوں کو لے کر آج شام لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔ 

دونوں ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس، انٹرپول اور دبئی پولیس کی باہم کوارڈی نیشن سے ممکن ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے اے کیٹیگری اشتہاری مجرمان گرفتار کرنے پر سپیشل آپرشنز سیل گوجرانوالہ پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ 

آئی جی پنجاب کی ہدایت کی کہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن سے مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا جائے گا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس  کا کہنا ہے کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی۔ 

مزیدخبریں