وزیراعظم شہبازشریف کی مسجد نبوی میں حاضری، نوافل ادا کیے

7 Apr, 2024 | 10:40 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء پڑھی  اور نوافل ادا کیے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اُنہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔

  مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں