شہر  میں،تیز دھوپ سے درجہ حرارت میں اضافہ،بارش کب ہو گی؟ اہم پیشگوئی 

7 Apr, 2024 | 09:26 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) شہر کا موسم خشک،تیز دھوپ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کے امکانات ظاہر کئے گیا  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے ۔ 

 محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش  کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ  14 اپریل سے شہر لاہور میں بارشوں کا سپیل داخل ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے۔

دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا، شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 186 ریکارڈ کیا گیا ۔

 ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق فدا حسین ہاؤس 288،ٹھوکر نیاز بیگ 267،جوہر ٹاؤن 235,کوٹ لکھپت 225,سی ای ار ایف آفس 194 ،فیز8-ڈی ایچ اے 253 ریکارڈ کیا گیا ۔
اگر بات کریں ملک کے دیگر حصوں کی تو ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ ملک کے  بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

 رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہو گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں