کوہلی کی سست ترین سینچری  اور بٹلر کے امیزنگ 100;  راجستھان رائلز کو   آر سی بی سے شکست

7 Apr, 2024 | 12:02 AM

سٹی42: انڈین پریمئیر لیگ کے کانٹے کے میچ مین راجستھان رائلز کے کپتان ویرات کوہلی کی نویں ٹی ٹونٹی سینچری تو بن گئی لیکن یہ سینچری آئی پی ایل کی سست ترین سینچری ثابت ہوئی راجستھان رائلز یہ میچ رائل چیلنجرز بنگلور سے چھ وکٹوں سے ہار گئے۔

ساوائی من سنگھ اِندور سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ٹاس راجستھان رائلز نے جیتا اور خود بیٹنگ کی ۔ راجستھان رائلز   کوہی کی 72  گیندوں سے بنے  113 رنز کے ساتھ 20  اووروں میں 183  رنز کے مجموعہ تک پہنچ سکی، مد مقابل رائل چیلنجرز بنگلور  کے جوز بٹلر نے چھکا لگا کر عبور کر لیا اور آر چی بی یہ میچ  چھ وکٹوں سے جیت گئے۔ رائلز کی جانب سے کوہلی نے 113 رنز بنائے اور  بیٹ کیری کر کے ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ اس میچ کی خاص بات کوہلی کی 67 گیندوں سے بنی سینچری تھی۔ انہوں نے نہ چاہتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ مین سب سے سست سینچری کا پہلے سے بنا ریکارڈ برابر کر دیا۔  کوہلی نے اپنی بیٹنگ کے دوران 12 چوکے اور 4 چھکے مارے لیکن انہوں نے خالی گیندیں بہت کھیلیں۔  ڈو پلیسز نے 33 گیندوں سے 44 رنز بنائے۔  گلین میکسویل نے صرف ایک رن بنایا، سارو چوہان نے 9 رنز بنائے اور کیمرون گرین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ 

اوپنرز کی 125 رنز کی رفاقت

اس میچ کی خاص بات کوہلی اور ڈو پلیسز کی بہت طویل رفاقت تھی۔ انہوں نے  مل کر 125  رنزبنائے لیکن اس کے لئے 14 اوور بھی کھپا دیئے۔  125 کے مجموعے پر ڈو پلیسز آوٹ ہوئے تو اگے اوور کی 5 ویں گیند پر  میکسویل صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ چوہان 18 ویں اوور میں 155 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد کوئی وکٹ نہیں گری۔

آر سی بی کی باؤلنگ

آر سی بی کے سب سے اکنامک باؤلر روی چندرن اشوین رہے جنہیں 4 اووروں میں 28رنز پڑے لیکن وکٹ نہیں ملی۔   یوزیندرا چاہل نے  4 اووروں مین  34 رنز دیئے اور دو وکٹیں نکالیں۔  ایک وکٹ نندرے برگر کو ملی جنہوں نے 4 اووروں میں  33   رنز کھائے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی بیٹنگ ، بٹلر کی امیزنگ سینچری

رائل چیلنجرز کی جانب سے جوز بٹلر نے  58 گیندوں سے سو رنز بنائے اور انہی نے  وننگ سٹروک لگایا جو چھکا تھا۔ اس وقت بنگلور کا سکور راجستھان رائلز کے بالکل برابر تھا، انہیں جیتنے کے لئے ایک رن چاہئے تھا جبکہ بٹلر کو سینچری مکمل کرنے کے لئے چھکا درکار تھا۔ بْٹلر نے کرکٹ پر کمانڈ کا رونگٹے کھڑے کرنے والا مظاہرہ کرتے ہوئے  20 ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر اپنی سینچری مکمل کی اور آر سی بی کو فتح دلوائی جبکہ سارے سٹیڈیم کو کھڑا ہو کر اپنا اخترام کرنے پر مجبور کر دیا۔  آر سی بی کے اوپنر جیسوال دوسری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے۔ کپتان سیجو سیمسن نے  42  گیندوں ےsy  ۶۹ رنز بنائے۔ ریان پراگ 4 اور دھرو جورل 2 رنز بنا پائے۔  شمرون ہیتمیر 6 گیندوں سے  11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ 

راجستھان رائلز کی باؤلنگ

راجستھان رائلز  کے لئے سب سے زیادہ اکنامک باؤلنگ  ریسی ٹوپلے نے کی جنہیں 4 اوورز میں 27 رنز پڑے اور 2 وکٹیں ملیں، برباد کن باؤلنگ  میانک ڈگر کی ثابت ہوئی جنہیں  2 اووروں میں 34 رنز پڑ گئے۔ محمد سراج کو 4 اووروں میں 35 رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی۔ یشدیا کو  4 اووروں میں 37 رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی۔

مزیدخبریں