ویب ڈیسک: ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 سے 22 تک افسران کے تقرر تبادلے کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے عامر خان کو ممبر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گریڈ 22 کے ندیم حیسن رضوی کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کواٹر اسلام آباد لگا دیا گیا۔
گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو چیف کمشنر ایم ٹی او کراچی ، گریڈ 21 کے محمود حسین جعفری کو چیف کمشنر آر ٹی او لاہور لگا دیا گیا۔اس کے علاوہ گریڈ 21 کے ناصر اقبال چیف کمشنر آر ٹی او کو لاہور سے آر ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
گریڈ 21 کے خورشید احمد خان کو چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد لگا دیا گیا،ساتھ ہی خورشید احمد خان کو چیف کمشنر آر ٹی او ایبٹ آباد کا اضافی چارچ بھی دے دیا گیا۔
گریڈ 21 کے امجد فاروق کو چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا ، گریڈ 21 کے عقیل احمد صدیقی کو ڈی جی آئی اینڈ آئی اسلام آباد لگا دیا گیا۔
واضح رہےکہ دیگر تمام گریڈ 20 سے 22 افسران کے بھی مختلف شہروں میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔