ویب ڈیسک: ساتویں مردم شماری کا عمل 10 اپریل کو مکمل ہوگا ، مردم شماری کرنے والا عملہ ٹیبلیٹس 11 اپریل کو واپس کرنا شروع کرے گا ۔
وفاقی حکومت نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے مطابق 11 اپریل سے 14 اپریل تک ٹیبلیٹس واپس کئے جائیں گے ،15 اپریل تک ٹیبلیٹس کی مکمل ریکوری کی جائے گی۔