ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقدمات کی پیش رفت سے متعلق ہرمعاملے پر مدعیوں کو آگاہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

مقدمات کی پیش رفت سے متعلق ہرمعاملے پر مدعیوں کو آگاہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

4لک اشرف :تھانوں میں درج مقدمات کی پیش رفت بارے مدعیوں کو آگاہی نہ دینے کا معاملہ  پر سماعت ہوئی ۔

لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی پیش رفت بارے آگاہی اور ایس او پیز نہ بنانے کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی مقدمہ کے اندراج سے چالان یا اخراج تک ہر مرحلہ پر مدعی کو آگاہ رکھنے کی پالیسی بنادی گئی ۔ رپورٹ عدالت پیش ، فاضل جج نے  پالیسی بنانے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی آئی جی کامران عادل کی تعریف کی  ۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے محمد یونس کی درخواست پر سماعت کی  ،آئی جی پنجاب کی جانب سے مدعیوں کو تفتیش کی پیش رفت بارے پالیسی  کے متعلق ڈی آئی جی کامران عادل نے رپورٹ عدالت پیش کردی ۔ سٹی 42 نے آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی جس کے مطابق مقدمہ کے منقطی انجام تک مدعی اور متاثرین کے حقوق کا تحًفظ کیا جائے  گا۔

مقدمہ  تفتیش بارے مدعی کو آگاہ کرنے کی پالیسی کی ماںلنٹرینگ ڈی آئی جی، آئی ٹی کریں گے۔ ملزم کی درخواست ضمانت دائر ہونے پر  پولیس مدعی مقدمہ کو آگاہ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق مال مسروقہ کی برآمدگی سمیت تفتیش کے ہر  اہم موڑ پر مدعی کو آگاہ کیا جائے گا،ہر پندرہ روز بعد متعلقہ ایس پی یا ڈی ایس پی تفتیشی افسر کی موجودگی میں مدعی کو مقدمہ کی پیش رفت بارے آگاہ کرے گا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی پالیسی میں مجھ سے تجاویز نہیں لی گئیں ۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر لاء افسران کو درخواست گزارکے وکیل سے بھی تجاویز لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت کی پالیسی بنانے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی آئی جی کامران عادل کی تعریف  کی اور  درخواست گزار نے کیسز کی پیش رفت اور آگاہی بارے ایس او پیز نہ بنانے کے متعلق ہائیکورٹ سے  2019  میں رجوع کیا۔