بادامی باغ،بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

7 Apr, 2023 | 05:31 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)بیوہ ہونے کے بعد پسند کی شادی سزا بن گئی، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ ملزم نے بہن کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو خود گرفتاری دے دی۔
بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا واقع بادامی باغ میں ہوا۔ پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر اکرام نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کیا۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس کو خود گرفتاری دے دی۔

مقتولہ نے شوہر کے فوت ہونے پر کچھ عرصہ قبل پسند کی دوسری شادی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں